حیدرآباد ۔4دسمبر (اعتماد نیوز)
اترپردیش کے چیف منسٹر اکھلیش یادو نے آج بتایا کہ اگر کانگریس پارٹی ملائم
جی کو وزیر اعظم بنانے تیار ہیں تو وہ کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے تیار
ہیں ۔ انہوں نے آج ’’ انڈیا ٹوڈے لیڈرشپ سمٹ ‘‘ میں
میڈیا کے سوالات کا
جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس صورت میں راہول گاندھی کو نائب وزیر اعظم کی صورت
میں پیش کیا جا سکتا ہے ۔ اس موقع پر راہول گاندھی بھی موجود تھے ۔ انہوں
نے اکھلیش کے اس پیشکش پر مسکرایا اور اس پر رد عمل ظاہر کرنے سے انکار
کردیا ۔